|
 |
|
|
|
Search News Archives |
|
|
|
From
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ٹی20آسٹریلیا پاکستان کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا |
|
Friday, May 14, 2010 |
|
سینٹ لوشیا:
قوم کی دعائیں او ٹیم کی محنت اکارت گئی آسٹریلیا نے نا قابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے ۔ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پو را کرلیا۔میک ھسسی نے چوبیس گیندوں میں ساٹھ رنز بناکر آسٹریلیا کے سر پر کامیابی کا تاج سجا دیا۔ پاکستان کی فتح کی امید لگانے والے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔
میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت پاکستان کو بیتنگ کی دعوت دی تھی پاکستان نے پہلے کھیلتے ہو ئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکیانوے رنز بنائے اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو بانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلیا کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور آسٹریلیا کے دونوں اوپنر پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا شکار بنے۔ ڈیوڈ وارنر محمد عامر کی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ان کا کیچ عمر اکمل نے لیا۔ جبکہ واٹسن نے نو گیندوں پر سولہ رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر واٹسن کا کیچ عبدالرحمان نے لیا۔ محمد عامر کی گیند پر تیسری وکٹ وہائٹ کی گری جنہں محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے چار اوور میں تینتیس رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ شاہد آفریدی نے چار اوور میں چونتیس رنز دئے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسمتھ سعید اجمل کا شکار بنے۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز سلمان بٹ اور کامران اکمل نے کیا کامران اکمل نے نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے چونتیس گیندوں پر پچاس رنز بنائے۔ انہیں جانسن کی گیند پر وارنر نے کیچ آوٴٹ کیا۔ عمر اکمل نے پینتیس گیندوں پر چھپن رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ سلمان بٹ تیس گیندوں پر بتیس رنز کا اضافہ کرسکے انہیں اسمتھ کی گیند پر وارنر نے کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھائی ۔
کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر بیٹنگ میں ناکام رہے انہوں نے نو گیندوں پر آٹھ رنز بنائے انہیں ھسسی نے آؤٹ کیا۔ خالد لطیف نے چھ گیندوں پر تیرہ رنز بنائے۔عبدالرزاق سات گیندوں پر بارہ رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اکیانوے رنز بنائے۔ |
|
|
|
Print
| Email to Friend
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|