|
 |
|
|
|
Search News Archives |
|
|
|
From
|
|
|
|
|
|
|
|
|
پاکستان میں زرعی خشک سالی کا خدشہ |
|
Wednesday, January 20, 2010 |
|
اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خشک سالی کی سنگین ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تجویز کیا ہے کہ پانی کے دستیاب وسائل کے باکفایت استعمال اور زرعی و آبپاشی مقاصد کیلئے موثر طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے، کم بارشوں کے نتیجہ میں آبی ذخائر کے بعد زیرزمین آبی وسائل کی سطح بھی کم ہو رہی ہے اور خشک سالی کے اثرات زراعت پر مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ عالمی ماحولیاتی صورتحال کے باعث آئندہ موسم گرما تک بارشیں معمول سے کم رہیں گی۔
ایک سرکاری خبر رساں ادارے کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری قمرالزمان نے ایک خط میں حکومت کو بتایا ہے کہ بحرالکاہل میں پیدا ہونے والی موسمیاتی صورتحال ”ایلنینو“ کے باعث گزشتہ مون سون سے پاکستان میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ مون سون تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
چوہدری قمرالزمان کے مطابق معمول سے 30 فیصد تک کم مون سون بارشوں کے بعد وسطی و شمالی بلوچستان کے علاوہ ملک بھر میں بارشیں نہایت کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمیات کی اصطلاح میں جب بارشیں معمول کے 40 فیصد سے کم ہوں تو اسے موسمیاتی خشک سالی کہا جاتا ہے اور
پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوئی ہیں اور ملک شدید موسمیاتی خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔
دوسری طرف آبی ذخائر تربیلا ڈیم میں 0.994 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں 0.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ ان ذخائر میں پانی کی گنجائش بالترتیب 9.30 اور 4.82 ایم اے ایف ہے۔ دوسری طرف راول، خانپور اور سملی ڈیموں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
گزشتہ دس برس کے اعدادوشمار کے مطابق تقابلی جائزہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال خشک سالی کی صورتحال 2002ء سے بڑی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ چوہدری قمر الزمان کے مطابق کم بارشوں، زیرزمین آبی ذخائر کی سطح کم ہونے اور مٹی اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جانے سے خشک سالی کا تیسرا دور شروع ہوتا ہے جسے زرعی خشک سالی کہتے ہیں اور پاکستان اسی تیسرے دور میں داخل ہو رہا ہے جبکہ بارانی علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں اور وہاں زیادہ تر فصلیں ختم ہو چکی ہیں۔
دوسری طرف آبی ذخائر میں کمی سے نہری علاقوں میں بھی فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال موسم سرما کی بارشیں معمول کے 30 فیصد کے لگ بھگ رہیں گی جبکہ آئندہ ایک ہفتہ تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ |
|
|
|
Print
| Email to Friend
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|