Saturday, September 04, 2010
Search News Archives
From
جہازوں کی تلاشی لی گئی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے، ایران
Sunday, July 25, 2010
مزید خبریں
اوباما کا ایک سال، حکمراں پارٹی سینیٹ الیکشن ہار گئی
مزید حملے ہوئے تو بھارت صبر سے کام نہیں لے گا۔ ۔ ۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس
نائیجیریا میں عیسائیوں کے حملے، 300 سے زائد مسلمان شہید، 900زخمی
ہیٹی زلزلہ ‘ ایک لاکھ سے اوپر ہلاکتوں کا خدشہ ‘ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ‘ امدادی کاروائیاں جاری
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے شام کے صدر کی ملاقات
تہران: ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے کمرشل طیاروں اور بحری جہازوں کی تلاشی لی گئی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے۔ احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں، ہم دوستی اور امن کے خواہاں ہیں تاہم اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف کونسی طاقتیں فیصلے صادر کرتی ہیں۔ یہ طاقتیں اب ہمارے کمرشل طیاروں اور بحری جہازوں کی تلاشی کے بارے میں سوچ رہی ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس سلسلہ میں انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رواں ماہ یورپی یونین نے ایرانی مسافر طیاروں پر ان کے فضائی روٹس استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ احمدی نژاد نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتے۔ ہم امن و دوستی کے خواہاں ہیں تاہم اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
Print     |      Email to Friend                    
Copyright©
PAPERANEWS.COM 2007
Home    |    About Us    |    Contact Us     |    Privacy Policy    |    Adertise